گلگت، بلتستان انتخابات میں (ن) لیگ کی نمایاں کامیابی حکومتی پالیسیوں پرعوام کے اعتماد کااظہار ہے ، رانا عبدالرحمن خان

بدھ 10 جون 2015 16:34

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پنجاب کے فنانس سیکرٹری وضلعی صدر راناعبدالرحمن خاں نے کہاکہ گلگت، بلتستان انتخابات میں مسلم لیگ (ن ) کی نمایاں کامیابی حکومت کی پالیسیوں پرعوام کے اعتماد کااظہار ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے تعمیر وترقی میں رکاوٹیں ڈالنے اور احتجاج کی سیاست کرنے والوں کومسترد کردیاہے۔

وزیراعظم میاں نوازشریف کی سیاسی بصیرت ،بردباری ، تحمل کا نتیجہ ہے کہ ملک وقوم تعمیروترقی ،خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج پوری قوم کے سا منے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کاگراف کم ہوا ہے عوام کا رکردگی دیکھتے ہیں موجودہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ۔

وزیراعظم میاں نوازشریف نے ملک وقوم کوبحرانوں سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیاہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پرقومی اتفاق رائے پیدا کرکے آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ اورروشن بنادیاہے دہشتگردی کاخاتمہ کرکے قیام امن کویقینی بنایا جس کے نتیجہ میں سرما یہ کاری کاعمل تیز ہوا ۔انہوں نے کارکنوں پر زوردیا کہ وہ رابطہ مہم کوتیز کریں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نہ صر ف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ پانچ سال بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہوگی ۔