جیکب آباد،ہائیڈرو یونین کاعابد شیر علی کے خلاف احتجاج، دفاتر کا بائیکاٹ، معطل ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ

بدھ 10 جون 2015 16:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ہائیڈرو یونین کاعابد شیر علی کے خلاف احتجاج، دفاتر کا بائیکاٹ، معطل ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کی جانب سے مملکتی وزیر بجلی عابد شیر علی کی جانب سے ملازمین کو معطل کرنے کے خلاف سیپکو آفس جیکب آباد میں دفتر کا بائیکاٹ کیا گیا اور ملازمین نے محبو لاشاری، بابو حنیف لاشاری کی قیادت میں جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیا اور مملکتی وزیر کی جانب سے ملازمین کو معطل کرنے والے فیصلے کے خلاف نعریبازی کی، مظاہرین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا اس موقع پر رہنماوٴں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا ملازمین کے ساتھ ذیادتی کی جارہی ہے انہیں بلاجواز معطل کیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائی کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :