اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرکے چیئرمین پیمرا کو کام کرنے سے روک دیا

بدھ 10 جون 2015 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو کام کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جسٹس نور الحق قریشی نے چئیر مین پیمرا کی بحالی کا حکم دیا تھا لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے چئیر مین پیمرا چوہدری رشید کو کام کرنے سے روک دیا ہے، حکومت نے ڈویژن بنچ میں چیئرمین پیمرا کی بحالی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی جس پر جسٹس شوکت عزیز اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی. جس کے بعد چودھری رشید کا کام کرنے سے روک دیا گیا

متعلقہ عنوان :