پاکستان نے افغانستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے، قیام امن کیلئے طالبان سے پہلے پاکستان سے بات چیت ضروری ہے ،امن معاہدہ بھائی سے نہیں جنگ والوں سے ہوتا ہے،پاک افغان خفیہ اداروں کے درمیان مفاہمت کے معاملے پر تنازع کھڑا ہونے کے بعد یہ معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، ابھی تک اس سلسلے میں کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے ،مشاورت اور عمومی اتفاقِ رائے کے بعد ہی معاہدے پر دستخط ہونگے
افغان صدر ڈاکٹراشرف غنی کا قندھار میں مقامی عمائدین کے اجتماع سے خطاب
بدھ 10 جون 2015 17:02
کابل/لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) افغان صدر ڈاکٹراشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے ، قیامِ امن کے لیے طالبان سے پہلے پاکستان سے بات چیت کی جانی چاہیے، امن معاہدہ بھائی سے نہیں ان سے ہوتا ہے جن کے ساتھ جنگ ہوتی ہے،پاک افغان خفیہ اداروں کے درمیان مفاہمت کے معاہدے پرابھی دستخط نہیں ہوئے ،معاہدے پرمشاورت اور عمومی اتفاقِ رائے کے بعد ہی دستخط ہونگے ۔
بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق اشرف غنی نے یہ بات صوبہ قندھار میں حکومتی اہلکاروں اور مقامی عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مندیگاک محل میں قبائلی عمائدین کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان سے اس مسئلے کو تسلیم کروایا ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ’مسئلہ یہ ہے کہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے عموماً اور گذشتہ 14 برس سے خصوصاً پاکستان افغانستان سے ایک غیر اعلانیہ جنگ میں مصروف ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اشرف غنی کا کہنا تھاکہ ’امن (معاہدہ) بھائی سے نہیں ہوتا بلکہ ان سے ہوتا ہے جن کے ساتھ جنگ ہوتی ہے۔ پاکستان نے پہلے ہی سے افغانستان کے خلاف غیراعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم پاکستان کے ساتھ پہلے امن معاہدہ کریں تاکہ طالبان امن پر راضی ہوں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.