فیفا کر پشن سکینڈل ، فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی بولی ملتوی

بدھ جون 17:03

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) فٹبال ورلڈ کپ کی2026 بولی لگانے کا عمل ملتوی کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ 2018 اور 2022 میں ہونے والے ٹورنامنٹس سے متعلق الزامات کے بعد کیا گیا ہے۔2026 کے ورلڈ کپ کی بولی لگانے کا فیصلہ مئی 2017 میں کوالا لمپور میں ہونا تھا۔سوئٹزلینڈ کے حکام قطر اور روس کو ورلڈ کپ کی میزبانی دینے کے فیصلے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر ر ہے ہیں۔

(جاری ہے)

2026 کے ورلڈ کپ کے لیے امریکہ کو فیورٹ سمجھا جا رہا ہے لیکن کینیڈا اور کولمبیا بھی اس میں خاصی دلچسپی ہے۔فیفا کے اعلیٰ اہلکار ڈومینیکو سکالا نے کہا تھا کہ اگر 2018 اور 2022 میں فٹبال کے عالمی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے رشوت دیے جانے کے شواہد سامنے آ گئے تو روس اور قطر کی ورلڈ کپ کی میزبانی سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔دونوں ملک ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے ووٹوں کی خریداری سے انکار کرتے ہیں۔ فیفا اہلکار نے تسلیم کیا ہے کہ انھوں نے ابھی تک روس اور قطر کی جانب سے رشوت دیے جانے کے شواہد نہیں دیکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :