چاغی میں صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی المیہ ہے،ڈسٹرکٹ کونسل ممبر چاغی ملک دالمراد محمد حسنی

بدھ 10 جون 2015 17:43

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)ڈسٹرکٹ کونسل ممبر چاغی ملک دالمراد محمد حسنی نے کہاکہ چاغی میں صحت کے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی لحمہ فکر یہ ہے۔چاغی رولر ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹر ز کے آسامیاں عرصہ داز سے خالی ہیں جس کی وجہ سے چاغی کے غریب عوام مہنگائی کے اس دور میں اپنے مرضوں کو کوئٹہ اورکراچی منتقل کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چاغی رولر ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹر کی خالی آسامیوں پر کسلنٹ ڈاکٹر تعینات کرنے کے علاوہ ایکسرئے ٹیکینشن اوراسسٹنٹ لیبارٹری کی تعیناتی عمل میں لائی جائے اس کے علاوہ آر ایچ سی میں ادویات آبادی کے مطابق ناکافی ہے۔

انہوں نے کہاکہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ آر ایچ سی چاغی میں کہیں میڈیکل آفیسر ز کی آسامیاں حکومت سے منظور شد ہے لیکن ہسپتال میں صرف ایک ڈاکٹر کام کررہاہے ۔جوکہ مرض کی تعداد اور علاج و معالجہ کرنے کے لئے ناکافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت آر ایچ سی چاغی میں ڈاکٹر کی خالی آسامیوں پر تعیناتی عمل میں لایاجائے تاکہ غریب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر آسکے۔