تبت میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک
بدھ 10 جون 2015 18:50
بیجنگ ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) چینی علاقہ تبت میں سیاحوں کی بس پہاڑی کی چوٹی سے گرنے کے باعث 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سیر و سیاحت کے لئے تبت جانے والوں کی بس کو بدھ کی علی الصبح یہ حادثہ پیش آیا جس کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
(جاری ہے)
چینی میڈیا کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی بس لہاسا کی ٹور بس کمپنی کی ملکیتی ہے۔
چینی حکام نے بس میں سوار افراد کے مقامی یا غیر ملکی ہونے بارے تفصیلات نہیں بتائیں تاہم کہا ہے کہ حادثہ علاقائی دارالحکومت لہاسا کے جنوب میں واقع جونگر نامی کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں پر اس حادثہ سے 8 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ تبت میں حالیہ سالوں میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور 2014ء میں ایک کروڑ 50 لاکھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے تبت کی سیاحت کی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.