عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا آئندہ لاہور میں پارٹی کی انتخابی مہم میں شریک ہونے کا اعلان
عمران خان کی ملک بھر میں پذیرائی سے متاثر ہوں ،دھاندلی کی تحقیقات کا منطقی نتیجہ ضروری ہے ‘ ریحام خان زندہ دلان لاہور تحریک انصاف کا ناقابل تسخیر قلعہ ہیں، عبدالعلیم خان، میاں اسلم اقبال اور شعیب صدیقی کا خطاب
جمعہ 3 جولائی 2015 21:39
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ آئندہ لاہور میں پارٹی کی انتخابی مہم میں شریک ہونگی ، لاہور شہر میر ا سسرال ہے اور میں اس شہر کو وقت دو نگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملک بھر میں ملنے والی پذیرائی لائق ستائش ہے عوام ان سے ان علاقوں میں بھی پیار کرتے ہیں جہا ں نہ انکا گھر ہے اور نہ ہی وہ انکی زبان بولتے ہیں، سوال یہ ہے کہ دوسرے صوبوں اور شہروں سے کامیاب ہونے والے عمران خان کو انکے اپنے گھر سے کیسے ہرایا جاسکتا ہے؟ وہ جمعہ کو لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122اور پی پی 147اور 148کے پارٹی کارکنوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں ۔
ریحام خان نے کہا کہ عوام کی آنکھوں میں اُمید کی چمک ثابت کرتی ہے کہ تبدیلی آچکی ہے چونکہ اب انکا قائد عمران خان جیسا بے باک، نڈر اور سچ بولنے والا ہے جو ہمیشہ عوام کے بارے میں سوچتاہے ریحام خان نے کہا کہ جوڈیشل کمشن کے فیصلے سے حالات بدلینگے اور جھوٹے اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات ملے گی جو ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں کے باعث ہم پرمسلط ہوئے ہیں انہوں نے این اے 122سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی عبدالعلیم خان کی قیادت میں کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اس حلقے میں خود گھر گھر جائینگی اور اپنی بہنوں کے ساتھ پارٹی کی کامیابی کے لیے کام کرینگی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.