Live Updates

جو ڈیشل کمیشن کا تاریخی فیصلہ آئے گا ،بڑی مچھلیوں کو پکڑنے کا مطالبہ کرتے ہیں‘تحریک انصاف

بلدیاتی انتخابات میں نواز لیگ کو شکست دیں گے ،پی ٹی آئی ایک جھڈے کے تلے متحد ہے ،تحریک انصاف نے گزشتہ 2برسوں میں تا ریخی جدوجہد کی ،ہر مرحلے پر اکھٹے مقابلہ کریں گے ‘ ،جہانگیر خان ترین،عبدالعلیم خان ،چوہدری محمد سرورکا تقریب سے خطاب

پیر 13 جولائی 2015 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء ) تحریک انصاف کے مرکزی آرگنائزر جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد کا نتیجہ ہے جس سے جمہوریت اور پاکستانی عوام کیلئے تاریخی فیصلہ آئے گا ،جب تک ملک میں کڑا احتساب نہ ہوا حالات درست نہیں ہو سکتے ،پی ٹی آئی نے کے پی کے میں اپنے ہی وزیر کو گرفتار کروا کر احتساب کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان بھی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالے ۔

وہ لاہور میں چےئرمین تحریک انصا ف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان کی طر ف سے دئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد کا امتحان ہوں گے اور انشاء اللہ پی ٹی آئی متحد ہو کر نواز لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب کے 31اضلاع کے پی ٹی آئی کے آرگنائزرز کاتقرر میرٹ پر ہو چکا ہے اور انشاء اللہ تحریک انصا ف متحد ہوکر ہر گلی کوچے میں مقابلہ کرے گی چوہدری محمد سرور نے حکومت پر قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا انہوں نے تحریک انصاف ضلع لاہور کی 2سال کامیاب صدارت سے عہدہ برآہونے پر عبدالعلیم خان کو مبارکباد دی اور اُن کیلئے زبردست تالیاں بجووائیں۔

اپنے خطاب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ گذشتہ 2سال تحریک انصاف لاہور کی قیادت سڑکوں پر رہی اور پارٹی کارکنوں کے زبردست تعاون کے باعث مینار پاکستان کے کامیاب 3جلسوں سے لیکر شٹ ڈاؤن لاہور تک زبر دست پر فارمنس کا مظاہرہ کیا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے تحریک انصاف نواز لیگ کا مقابلہ کرنے کیلئے باہم متحد ہے ۔انہوں نے کارکنوں کا بھر پذیرائی پر شکریہ ادا کیا ،ایم پی اے میاں اسلم اقبال اور شعیب صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے این اے 122میں شکست نظر آنے پر سپیکر ایاز صادق کے لاہور کے دوروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جیت عمران خان کی ہو گی ۔چےئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان کی طرف سے تحریک انصاف کے مرکزی قائدین جہانگیر خان ترین اور چوہدری محمد سرورکے اعزاز میں دیا گیا افطار ڈنر پارٹی کارکنوں کے بہت بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر گیا جس میں لاہور شہر سے پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں ڈپٹی آرگنائزر پنجاب عمر سرفراز چیمہ،سابق وزیر سہیل ظفر چیمہ ، ممبر صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال ،ایڈوائزر ٹو چئیرمین شعیب صدیقی ،پارٹی امیدواران جمشید اقبال چیمہ ،میاں حامد معراج ،حافظ فرحت عباس ،میاں افتخار ،میاں جاوید علی ،جمشید امام ،یامین ٹیپو ،ظہیر عباس کھوکھر ،طارق ثناء باجوہ ،ڈاکٹر شاہد صدیق ،عبدالکریم کلواڑ ،فرخ جاوید مون ،شیخ عام کے علاوہ ،خواتین رہنماؤں مسرت جمشید ،سارہ احمد ،انیلہ ساجد بیگ ،ڈاکٹر جویریہ ،ارم بخاری ،فاطمہ چڈھر نے ساتھیوں سمیت شرکت کی ۔

جبکہ پارٹی کارکن زبردست نعرے بازی کی اور عبدالعلیم خان کا گرینڈ افطار ڈنر پر شکریہ ادا کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات