ہواوے نے پاکستان میں میڈیا پیڈ T1 7.0 متعارف کرادیا

ہفتہ 1 اگست 2015 16:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) 2015 ء کے ا بتداء میں میڈیا پیڈ T1 8.0 کی رونما ئی کے بعد ہواوے نے اب میڈیا پیڈ T1 7.0متعارف کرادیا ہے جو خصوصی فیچرزسے مزین ٹیبلٹ پلس ا سمارٹ فون ہے اور اس کی تیاری کامقصد ہواوے کے صارفین کو زیادہ معیاری خدمات فراہم کرنا ہے۔ نئے ٹیبلٹ کی بیٹری کی طاقت قابل ستائش ہے اور یہ ناقابل یقین حد تک طویل وقت تک چلتی ہے ۔

T1 7.0 میڈیا پیڈ کی باڈی چمکدار ایلومینیم میٹل سے بنائی گئی ہے جو بلاشبہ کسی ٹیبلٹ کیلئے چشم خیرہ بیرونی کور ہے ۔

(جاری ہے)

مزید برآں ٹیبلٹ کا ہلکا اور پتلا پن اس کواستعمال اور اپنے ساتھ گھمانے پھرانے میںآ سان بناتا ہے۔ ہواوے نے اس ٹیبلٹ کو ایک فون کے طور پر استعمال کیلئے تیارکیا ہے جس میں صارف سم ڈل کر بلارکاوٹ 2G/3G وائس کالنگ اور ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس کی سہولیات سے لطف اندوزہوسکتا ہے ۔

ہواوے پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈیوائسز Fanhong Bruce کا کہنا ہے کہ یہ ٹیبلٹ یقینی طورپر ہمہ گیر تغیرپذیر ا سمارٹ ٹیکنالوجی مارکیٹ کی ٹیکنالوجی پیاس بجھانے کی کوشش کررہا ہے اور ہم پرامید ہیں کہ یہ بھی ہمارے برانڈ کی ترقی میں زبردست اضافہ کرے گا۔ ہواوے میڈیا پیڈ ہواوے کے تمام مجاز موبائل اسٹورز پر14,499 روپے میں دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :