ہواوے نے موبائل سیلزمیں مائیکروسافٹ سے تیسری پوزیشن چھین لی

بدھ 5 اگست 2015 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) اسٹریٹیجی اینلائٹکس کی مارکیٹ ریسرچ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موبائل سیلزکے شعبہ میں ہواوے نے مائیکروسافٹ پرسبقت حاصل کرتے ہوئے اس سے تیسری پوزیشن چھین لی ہے۔مائیکروسافٹ کے عالمی موبائل فون مارکیٹ کے حصص 2014 کی پہلی سہ ماہی کے 11.9فیصد کے مقابلے میں 2015 کے اسی عرصہ میں مزید گرکر 6.4 فیصد ہوگئے۔

سٹریٹیجی اینلائٹکس کے مطابق مائیکروسافٹ نے 2015 میں 27.8 ملین کے موبائل فون ترسیل کئے جوگزشتہ برس کے دوران 50.3 ملین رہے تھے۔دوسری جانب، Huawei کے حصص گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے 4.8 فیصد کے مقابلے میں روان سال کی اسی سہ ماہی میں بڑھ کر 7 فیصد ہوگئے ۔سٹریٹیجی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ Huawei کی موبائل فون کی ترسیل اسی عرصے کے دوران 20.6 ملین سے بڑھ کر 30.6 ملین تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

سٹریٹیجی اینلائٹکس کے ڈائریکٹر کے مطابق ہواوے کی سیل میں دنیا کے تمام خطوں ،خاص طور پر چین میں اس کے 4G ماڈلز جیسے کہ Mate 7 بہت مقبول ثابت ہورہے ہیں ۔یہ پہلا موقع ہے کہ ہواوے نے مائیکروسافٹ پرسبقت حاصل کرتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں تیسری موبائل فون وینڈرکی جگہ حاصل کرلی ہے تاہم وہ ایپل اور سام سنگ سے اب بھی پیچھے ہے۔ہواوے نے یہ کامیابی مسلسل جدوجہد اور اپنی تمام ترتوانائیاں بہترین تکنیکی آلات کی ترقی میں صرف کرتے ہوئے حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :