لاہور ، حساس اداروں نے چونگی امر سدھو میں امریکی شہری کے اغواء میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد گرفتار کرلیا

پیر 24 اگست 2015 21:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی شہری کے اغواء میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو حساس اداروں نے چونگی امر سدھو میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ، گرفتار دہشتگرد امریکی شہری وارن وائن سٹائن کے اغواء میں ملوث ہے ۔ امریکی شہری کو تین سال قبل ماڈل ٹاؤن کیو بلاک سے اغواء کیا گیا تھا ، گرفتار دہشتگرد سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا اور اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا