محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پری فلڈ ویکسی نیشن کی جانچ پڑتال

پیر 24 اگست 2015 21:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کی طرف سے سیلاب زدہ اضلاع میں پری فلڈ ویکسی نیشن کی مہم کاآغاز 16جون سے کیاجاچکاہے ۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کی طرف سے محکمہ کے ڈائریکٹرجنرلز اورڈائریکٹرز گزشتہ ایک ہفتے سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن نے ڈاکٹراخترغلام مصطفےٰ ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرسیالکوٹ کے ہمراہ بجوات سیکٹرکادورہ کیا جس میں کوج چک ،کیلیاں، چک ستھے، سیدپور، کوب چک، کماں والا، برتھ، پکی کوٹلی،ڈوبرجی اور گھوئینیکی کا دورہ کیا اور پری فلڈ ویکسینینشن کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہارکیا اور شاہ پور بجوات میں منعقدہ سانڈوں کی تقسیم کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی رانامحمداقبال ایم پی اے کے صاحبزادے عارف ہرناتھے اور اس میں سینکٹروں لائیوسٹاک بریڈرز نے شرکت کی۔ تقریب میں ضلع سیالکوٹ کے اسسٹنٹ پرنسپل ویٹرنری آفیسرز، سینئرویٹرنری آفیسرز ،ویٹرنری آفیسرزاور پیراویٹرنری سٹاف نے شرکت کی۔ اس تقریب میں 5ساہیوال بریڈنگ بلز شفاف بیلٹنگ کے بعد تقسیم کئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر نے تقریب کے اغراض ومقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

ڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن نے محکمہ لائیوسٹاک کے جاری ترقیاتی پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ لائیوسٹاک کی ترقی اوراس سے وابستہ افراد کے لیے بے شمار پروگرامز ترتیب دیئے ہیں جن سے عام مویشی پال خواتین و حضرات کو خاطرخواہ فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :