بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزم کو 3سال قید اور جرمانہ کی سزا، ملزم کی عدالتی احاطے سے فرار ہونے کی کوشش، پولیس نے گرفتار کرلیا

پیر 24 اگست 2015 21:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزم کو 3سال قید کی اور جرمانہ کی سزا، سزا سنتے ہی ملزم کی عدالتی احاطے سے فرار ہونے کی کوشش، پولیس نے گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول سیکنڈ سول جج جیکب آ باد ممتاز جلبانی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر محمد عیسیٰ سرکی کو 3سال قید اور 10ہزار جرمانے کی سزا سنائی ،سزا سنتے ہی ملزم عدالتی احاطے سے فرار ہوگیا جیسے پولیس نے دوڑا دوڑا کر پکڑ لیا ،واضح رہے کہ محمد عیسیٰ سرکی پر 2012میں ٹھل تھانہ پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :