جیکب آباد میں سیپکو کارینجرس کے ہمراہ غیر قانونی کنکشن کے خلاف آپریشن، سینکڑوں غیر قانونی کنکشن کاٹ لئے

پیر 24 اگست 2015 21:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) جیکب آباد میں سیپکو کارینجرس کے ہمراہ غیر قانونی کنکشن کے خلاف آپریشن، سینکڑوں غیر قانونی کنکشن کاٹ لئے، بقایات کی وصولی کے لیے بھی چھاپے، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو کی 4مختلف ٹیموں نے رینجرس اور پولیس کے ہمراہ شہر میں غیر قانونی کنکشن کے خلاف آپریشن شروع کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں لگے سینکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع کردئیے ہیں جبکہ بقایا جات کی وصولی کا بھی سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، سیپکو کی ٹیموں نے دستگیر کالونی، فیملی لائن، شاہ غازی محلہ ، پھول باغ، اے ڈی سی کالونی سمیت دیگر علاقوں میں چھاپے مارکر غیر قانونی کنکشن کاٹ کر غیر قانونی کنکشن چلانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سیپکو کی جانب سے غیر قانونی کنکشن کے خلاف کاروائی کے بعد شہرمیں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور لوگوں نے کنڈا کنکشن خود ہی ختم کرنا شروع کردئیے ہیں۔