بلدیہ غربی کی حدود میں جاری تعمیراتی کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ یہاں رہائش پذیر عوام کوجلدازجلد بہترین بلدیاتی سہولیات میسر آسکیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن

پیر 24 اگست 2015 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہبلدیہ غربی کی حدود میں جاری تعمیراتی کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ یہاں رہائش پذیر عوام کوجلدازجلد بہترین بلدیاتی سہولیات میسر آسکیں، بلدیہ غربی میں رہائش پزیر ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل کے حل کیلئے دستیاب وسائل کا بھر پور استعمال ممکن بنا کر انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی زون میں سی سی فلورنگ کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے تمام جاری چھوٹے بڑے منصوبوں کی رفتار اور افسران و عملہ کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں ہونے والے تعمیر مرمت اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی معائینہ کیا اس موقع پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہنے والے ہر شخص کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی سے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا جا رہا ہے تعمیراتی کاموں کے درمیان حائل تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپ سب کا تعاون درکار ہے آپ سب سے گزارش ہیکہ آپ از خود تجاوزات کا خاتمہ ممکن بنائیں تو آپ کے علاقہ میں تعمیر ترقی کے بہتر ثمرات بہت جلد نظر آئیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :