عمران خان کا چیئرمین نادرا سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ

این اے 122 کے تفصیلی فیصلے کے بعد چیئرمین نادراکے پاس اس عہدہ پر موجود رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا،ٹوئٹر پیغام

پیر اگست 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 کے تفصیلی فیصلے کے بعد چیئرمین نادراکے پاس اس عہدہ پر موجود رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ تفصیلی فیصلے کے صفحہ نمبر اٹھارہ میں ان تمام وجوہات کا ذکر ہے جن کو بنیاد بنا کر وہ یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ نادرا چیئرمین کو اپنے سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔۔عمران خان نے صفحہ اٹھارہ کی اسکین کاپی بھی ٹوئیٹر پیغام کے ساتھ منسلک کی ہے جس کے مطابق نادرا کے چیئرمین کو یہ تبصرہ کرنے کا استحقاق حاصل نہیں تھا کہ پولنگ اسٹاف نے غلطی سے شناختی کارڈ نمبر درست نوٹ نہیں کئے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments