زیمبیا فضائیہ کے ائیرکمانڈر کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے ملاقات ، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا

پیر اگست 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) زیمبیا فضائیہ کے ایک وفدنے آج ائیرکمانڈر زیمبیا ائیرفورس، لیفٹینٹ جنرل ایرک ایم واباچیمیز کی سربراہی میں ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔ بعد ازاں ائیرکمانڈر زیمبیا ائیرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔ زیمبیا فضائیہ کے وفد کو ایک بریفنگ بھی دی گئی جس میں انہیں پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچہ اور پیشہ ورانہ کردار سے آگاہ کیا گیا۔ زیمبیا فضائیہ کا وفدپاک فضائیہ کی دعوت پر پاکستان کے چار روزہ دورے پر آیا ہوا ہے ۔ اس دوران وفد پاک فضائیہ کے مختلف ائیر بیسز اور تنصیبات کا معائنہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :