پولیس نے قصور اسکینڈل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

24متاثرین نے جے آئی ٹی کو اپنے بیانات بھی قلمبند کرا دیئے

پیر 24 اگست 2015 22:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) پولیس نے قصور اسکینڈل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی کے بعد 24متاثرین نے جے آئی ٹی کو اپنے بیانات بھی قلمبند کرا دیئے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس اسکینڈل کے کئی ملزموں کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے جبکہ مرکزی ملزم وسیم سندھی عرف بٹیری ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سے رو پوش تھاجسے اب گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد متاثرین نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا بائیکاٹ بھی ختم کر دیا ہے ۔متاثرین ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ابوبکر خدابخش کی سربراہی میں بنائی جانے والی پانچ رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونا شروع ہو گئے۔گزشتہ روز مزید 24متاثرین نے اپنے بیانات قلمبند کرا دیئے۔ متاثرین کے بیانات کے بعد تحقیقات میں پیش رفت کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :