وفاقی پولیس کا مختلف علا قوں میں سر چ آ پر یشن ، 14 افغانیوں سمیت 58افرادگرفتار
ایس ایس پی اسلام آ باد کی تمام پولیس افسران کو چیکنگ مزید مو ثر بنانے کی ہدایت
پیر 24 اگست 2015 22:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) اسلام آ باد پولیس کا مختلف علا قوں میں سر چ آ پر یشن 14 افغان باشندوں سمیت 58افرادکوحر است لیاگیا، 14افغا نیو ں کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے۔ جبکہ اسلام آباد کے دیگر نواحی علاقوں میں بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تیزی سے کارروائیاں جاری ہیں ۔ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایت کی ہے کہ وہ چیکنگ کو مزید مو ثر بنائیں ۔
اہم مقامات کی سیکو ر ٹی پر گشت کوبڑھائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا یا جا سکے ۔اس سر چ آ پر یشن سے وفا قی دارلحکومت کی سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا نے کے ساتھ جر ائم پیشہ افراد سے شہر کو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی ۔(جاری ہے)
تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد طا ہر عالم خا ن کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس نے سرچنگ و کومنگ کا ایک جامع پلان تشکیل دیا ہے ۔
اس پلان کے مطابق اسلا م آباد کے تمام زونل آفیسرز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جر ائم پیشہ عنا صر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا ئیں۔ تما م ایس ایچ اوز اپنے اپنے ایر یا میں سر چنگ و کو منگ کوجا ر ی رکھتے ہو ئے مشکو ک ومشتبہ افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔تا کہ ان کے مذمو م مقاصد کو نا کا م بنا یا جا سکے ۔ ان ہدایات کی روشنی میں اسلام آ باد پولیس نے تھا نہ گو لڑ ہ ، رمنا ، شہزاد ٹا ؤن ، آ بپا رہ اور بھا رہ کہو کے مختلف علا قوں میں سر چ آ پر یشن کیا ۔ دوران سر چ آ پر یشن نے 58مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔جبکہ سرچ آ پر یشن کے دوران 14افغا نیو ں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدما ت درج کیے گئے۔ اس سر چ آ پر یشن کا بنیا د ی مقصداسلام آباد کو جرائم پیشہ عناصرسے پاک کرنا اور اسلام آباد کی سیکو رٹی کو فول پر وف بنا نا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے ۔ ایس ایس پی اسلام آ با د نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں چیکنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہو ں نے کہا پٹر ولنگ افسران دوران پٹر ولنگ مشکو ک اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف بھی کا رروائی کو مو ثر بنا ئیں ۔مو جو د ہ حا لا ت کے مطا بق تما م پولیس افسران یں ۔ اور اپنی بیٹ کے ایر یا میں ر ہ کر ڈیوٹی کر یں ۔ بھکا ر یوں کے خلا ف سخت کا ر وائی کی جا ئے اگر کسی کوکو ئی مشکو ک شخص یا کو ئی مشکو ک چیز نظر آئے تو ریسکیو 15اور مقامی پو لیس کو فوری طو ر پر اطلا ع کر یں ۔ مقامی پو لیس بر وقت کا روائی کر ئے گی ۔انہو ں نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم کے خا تمہ کے لیے مو ثر اقداما ت اٹھا ئیں اور شہر یو ں کی داد رسی کو ہر ممکن یقینی بنا ئیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.