امریکہ میں ایمی گریشن کی عمارت پر فائرنگ،دوافرادرہلاک

حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کرزندگی کا خاتمہ کرلیا

پیر 24 اگست 2015 22:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) امریکہ میں ایمیگریشن کی ایک عمارت پر ہونے والی فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہو گئے،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں امریکی شہریت اور ایمیگریشن کی ایک عمارت پر ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی گارڈ، جو شدید زخمی ہو گیا تھا، اسپتال پہنچنے کے بعد ہلاک ہو گیا- فائرنگ کا یہ واقعہ نیویارک کے سوہو علاقے کی واریک سڑک پر نو بجے پیش آیا،حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، اس رپورٹ کے مطابق اب تک فائرنگ کرنے والے کی شناخت نہیں ہو سکی ہے،نیویارک پولیس نے اس خبر کی تصدیق تو کردی تاہم اس کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

متعلقہ عنوان :