ساہیوال ،محکمہ تعلیم میں اے کیٹگری سکولوں میں سیکورٹی گارڈز کی بھرتی کیلئے انٹر ویوز

پیر اگست 22:15

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) محکمہ تعلیم میں اے کیٹگری سکولوں میں سیکورٹی گارڈز کی بھرتی کیلئے انٹر ویوز 31 اگست کو صبح 9 بجے گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال میں منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

پہلے یہ انٹر ویو25 مئی کو ہونا تھے لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیے گئے تھے۔یہ بات ای ڈی او ایجوکیشن راؤ شاہد محمود نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ۔انہوں نے کہا کہ اہل امیدواروں کی لسٹیں ای ڈی او آفس میں چسپاں کر دی گئی ہیں جبکہ انٹر ویو کیلئے اہل نہ ہونیوالے امیدواروں کی لسٹیں بھی علیحدہ سے آویزاں کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :