میاں چنوں،4سالہ بچے میں پولیو وائرس ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس،غفلت برتنے والوں کی سزا ملنی چاہیے

پیر 24 اگست 2015 22:18

میاں چنوں( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) 4سالہ بچہ میں پولیو وائرس ،خبر نشرہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی،بچہ کو سرکاری ایمبولینس میں ڈال کر علاج کیلئے نشتر ملتان بھیج دیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس،غفلت برتنے والوں کی سزا ملنی چاہیے،ایم ایس ڈاکٹر عامر،تفصیلات کے مطابق محلہ رحمانیہ گلی نمبر4کے رہائشی محمد شکیل کا چار سالہ بیٹا محمد حسن ایک سال سے پولیو جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہے،بچے کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ اﷲ نے مجھے آٹھ سال بعد بیٹا عطاء کیاہے،لیکن میرا بیٹا پولیو جسی خطر ناک بیماری میں مبتلا ہوچکا ہے،جب میں اپنے بچہ کے چیک اپ کیلئے مقامی سول ہستپال میں گیا تووہاں ڈاکٹر وں کی جانب سے لاپرواہی کی گئی،جس پر میں نے پرائیویٹ لیبارٹری اسلام آباد میں اپنے بیٹے کو چیک کروایا تو میرے بیٹے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی،جبکہ دوسری طرف میڈیا پرخبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوری نوٹس لینے پر فوری انتظامیہ حرکت میں آگئی،اور بچہ کو سرکاری ایمبولینس میں ڈال کر نشتر ملتان علاج کے بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :