کوئٹہ، آل ہزارہ ٹاون انسٹیٹیوشنل سپورٹس فیسٹیول کے مختلف شعبوں میں کامیاب ٹیموں کو اعزازی انعاما ت دیئے گئے

پیر 24 اگست 2015 22:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی بیان میں ہزارہ ٹاون زونل یونٹ کی جانب سے منعقد کئے گئے قومی ثفافتی پروگرام اوماغ میں آل ہزارہ ٹاون انسٹیٹیوشنل سپورٹس فیسٹیول کے مختلف شعبوں میں کامیاب ٹیموں کو اعزازی انعاما ت دیئے گئے ، اس موقع شعبہ فٹبال کے آرگنائزرمرتضی کے مطابق شامامہ سکول کامیاب قرار پائے اور پامیر ہائی سکول رنر رہے ، شعبہ کرکٹ کے آرگنائزر افتخار جلون اکے مطابق گورنمنٹ بوائز سکول ہزارہ ٹاون کامیا ب قرار پائے جبکہ شمامہ ٹیم رنر قرار پائے ، بیڈمنٹن کے شعبے میں گورنمنٹ گرلز سکول رنر جبکہ فردوسی سکول رنر قرار پائے ، سکریبل کے آرگنائزر ناظر لطیف کے مطابق لند ن انگلش سینٹر کامیا ب قرار پائے جبکہ سن رائز رنر قرار پائے ، شعبہ کیوزاور رائٹنگ مشتاق یا سا اور منظور حنان کے مطابق پینٹاگان ونر اور لندن رنر قرار پائے بیان میں کہا گیا کہ کامیاب سپورٹس فیسٹول کے بعد انکی تقسیم انعامات کو اوماغ پروگرام میں منعقد کرنے کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کو عوام کے سامنے حوصلہ افزئی کرنا ہے ، تاکہ کھلاڑیوں کے صلاحتیوں کی پہچان ہو ، اس موقع پر قومی گلوکار استاد میرحسین ، اور علی زرغام نے بھی ملی ترانے پیش کرکے قوم کو امن کے پیغاما ت دئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہزارگی ڑرامہ بھی پیش کیا گیا ۔