رکنیت کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود ایاز صادق قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر اسپیکر کی حیثیت سے براجمان

پیر 24 اگست 2015 22:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے اسمبلی رکنیت ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کی آفیشل ویب سائٹ پر رکن اسمبلی اور 19ویں اسپیکر کی حیثیت سے عہدے پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل کی طرف سے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی موصول ہونے کے بعدالیکشن کمیشن نے گزشتہ روز باضابطہ طورپر سردارایاز صادق کی رکنیت ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا تاہم اس کے باوجود پیر کی رات گئے تک قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے سردار ایاز صادق کا نام نہ ہٹایا گیا اور ویب سائٹ کے مرکزی پیج پر نہ صرف سردار ایاز صادق کا بطور اسپیکر پیغام درج ہے بلکہ اراکین قومی اسمبلی کی فہرست میں بھی سردار ایاز صادق بطور رکن قومی اسمبلی موجود ہیں۔