الطاف حسین کا رشید گوڈیل سے ٹیلی فونک رابطہ،خیریت دریافت کی

پیر اگست 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لیاقت اسپتال میں زیر علاج رشید گوڈیل سے فون پر گفتگو کی اور ان سے انکی خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے رشید گوڈیل سے ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر اظہار ہمدردی کیا اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔انہوں نے رشید گوڈیل سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ آپ کے ساتھ ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر نہ صرف میں بلکہ تمام کارکنان سمیت پوری قوم دکھی تھی ۔اﷲ تعالی نے آپ کو دوسری زندگی عطا کی ۔شید گوڈیل نے الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔