امید ہے پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر آجائیں ، نریندر مودی اپنے ذاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کررہے ہیں ، علاقائی سیاست میں جب ہمسائے تبدیل نہیں ہو سکتے تو اس حقیقت کو جلد سمجھ جانا ہی بہتر ہے ، پاکستان بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کیلئے ہمیشہ دو قدم آگے بڑھا لیکن دوسری طرف سے ان جذبات کا مثبت جواب نہیں دیا گیا
چیئرمین سینیٹ رضاربانی کی مقبوضہ کشمیر سے پاکستان کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
پیر 24 اگست 2015 22:57
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر آجائیں گے ، ایسا نظر آتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اپنے ذاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کررہے ہیں ، علاقائی سیاست میں جب ہمسائے تبدیل نہیں ہو سکتے تو اس حقیقت کو جلد سمجھ جانا ہی بہتر ہے ، پاکستان بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کیلئے ہمیشہ دو قدم آگے بڑھا ہے اور ہمیشہ تعلقات کی بہتری کی کوشش کی لیکن دوسری طرف سے ان جذبات کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔
وہ پیرکو پارلیمنٹ ہاؤس میں مقبوضہ کشمیر سری نگر سے پاکستان کا دورہ کرنے والے کشمیری صحافیوں کے 12 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کشمیری صحافیوں کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے جب ایک دفعہ کشمیری عوام کی امنگوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مسئلے کے حل کے طریقہ کار پر اتفاق ہو گیا تو اس کا حل ممکن ہے ۔
میاں رضاربانی نے کہا کہ اگر دیوار برلن اور حال ہی میں ایران اور مغرب کے درمیان تنازعات حل ہو سکتے ہیں تو کشمیر کے معاملے کو طول کیوں دیا جارہا ہے مسئلہ کشمیر کے حل سے بھارت اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی بہتری میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر کی ایک وجہ مغرب کی پالیسی ہے جس کوعالمی مفادات کی وجہ سے نظرانداز کیا جارہا ہے کیونکہ افغانستان اور مشرق وسطیٰ کے معاملات میں ایسا ہی نظر آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بڑی مارکیٹ ہے اور امریکا چین کے توڑ کیلئے بھارت کو استعمال کرنا چاہتاہے ۔چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی روز ایسا نہیں گزرتا جب وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہوتی ہو لیکن مغربی دارلحکومتوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔اور یہ تمام عوامل مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژکر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر سے اپنی توجہ بالکل نہیں ہٹائی اور ہم کشمیر ی عوام کے حقوق کو ہر عالمی فورم پر بلند کرتے رہیں گے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلے ہورہے ہیں اور توقع ہے کہ جاری رہیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.