رینجرز کا مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کے گھر پر چھاپہ، 6گھنٹے تفتیش کی

منگل 25 اگست 2015 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) رینجرز نے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماء آفاق احمد کے گھر پر چھاپہ مار کر 6گھنٹے تفتیش کی اور اس بات کا پابند کیا کہ وہ رینجرز کو اطلاع دیئے بغیر کراچی شہر سے باہر نہیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرز نے گزشتہ رات مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کے گھر پر چھاپہ مارا اورتفتیش کی جو کہ 6گھنٹے جاری رہی، رینجرز نے جرائم سے متعلق اطلاعات کی بھی پوچھ گچھ کی اور آفاق احمد کو شہر سے باہر جانے پر اطلاع دینے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :