نوجوانوں کو قوم کا سہارا بنانے کیلئے تعلیم عام،نقل کی لعنت سے پیچھا چھڑانا ہوگا‘مہاجر قومی موومنٹ پر بلاجوازآپریشن مسلط کرکے تعلیم عام کرنے کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے‘ قوم علمی میراث اور نوجوانوں کا مستقبل بچانے کی کوششوں میں ہماراساتھ دے
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ناظم آباد سے آئے مہاجر بزرگوں کے وفد سے بات چیت
بدھ 2 ستمبر 2015 22:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جب تک مہاجر قوم اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانا اپنی زندگی کا مقصد نہیں بنائے گی اسوقت تک تک اچھی زندگی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ،اگر ہم نے تعلیم سے منہ نہ موڑا ہوتا تو آج ہمارا نوجوان جرم کی راہوں پر بھٹکنے یا کارخانوں میں نچلے درجے کی نوکریاں کرنے کی بجائے اپنے گھر والوں کا مضبوط سہارا ثابت ہوتا اور بدحالی و مفلسی کو اپنے علم کی بدولت شکست دیتا۔
وہ بدھ کو نارتھ ناظم آباد سے آنے والے مہاجر بزرگوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ باقاعدہ سازش کے تحت مہاجروں سے انکی علمی میراث چھینی گئی۔مہاجر قومی موومنٹ نے بہت پہلے یہ سازش بھانپ لی تھی اورر اسے ناکام بنانے کیلئے مختلف علاقوں میں اسکول ،کالج کھولنے کیلئے ذمین تک حاصل کرلی تھی جو مہاجر دشمن قوتوں کو ایک آنکھ نہ بھائی اور مہاجر قومی موومنٹ کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن مسلط کرکے تعلیم عام کرنے کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.