سپریم کورٹ نے اوگرا کرپشن کیس میں توقیر صادق کے وارنٹ جاری کرنے اور واپس لینے سے متعلق نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا
توقیر صادق کے وارنٹ جاری کرنے اور واپس لینے پر کس کے خلاف کارروائی کی جائے، کرپشن کا وائرس ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، نیب کو کرپشن کے خاتمے کیلئے بنایا گیا، اگر اس کے اندر کرپشن ہے تو اسے بھی ختم ہونا چاہیے،جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس
جمعرات 10 ستمبر 2015 19:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے اوگرا کرپشن کیس میں سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے وارنٹ جاری کرنے اور واپس لینے سے متعلق نیب سے اصل ریکارڈ طلب کرلیا، جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ توقیر صادق کے وارنٹ جاری کرنے اور واپس لینے پر کس کے خلاف کارروائی کی جائے؟توقیر صادق پاکستان سے گئے اور ان کا نام ای سی ایل پر تھا یہ ایک حقیقت ہے۔
جمعرات کو سپریم کورٹ میں اوگرا کرپشن کیس کی ہوئی۔جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کرپشن کا وائرس دیمک کی طرح ملک کو چاٹ رہا ہے، نیب کو کرپشن کے خاتمے کیلئے بنایا گیا، اگر نیب کے اندر کرپشن ہے تو اسے بھی ختم ہونا چاہیے، توقیر صادق پاکستان سے گئے اور ان کا نام ای سی ایل پر تھا یہ ایک حقیقت ہے، توقیر صادق کے فرار میں کس نے مددکی؟نام سامنے آنا چاہیے، آئین کا آرٹیکل 4کہتا ہے کہ قانونی چارہ جوئی ہر کسی کا حق ہے، آئین کا آرٹیکل 184/3آئین سے ماوراء نہیں ہے،کرپشن کے ایشوز پر سپریم کورٹ اختیار سماعت وسیع کرے گی کم نہیں، ہو سکتا ہے کہ نیب اچھا کام کر رہا ہوں، نیب سے متعلق بات اس وقت کریں گے جبکہ مواد سامنے ہو گا، توقیر صادق کے وارنٹ جاری اور واپس لینے پر کس کے خلاف کارروائی کی جائے؟۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.