ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کی تمام ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 10 ستمبر 2015 22:51

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ ندیم الرحمان میمن نے ٹھٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ضلع کے تمام رٹرننگ اور اسسٹنٹ رٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام انتظامات کو مکمل کریں۔ انہوں نے انہیں یہ بھی ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دی گئی ہدایات اور رہنمائی پر عمل کریں۔

ان باتوں کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے رٹرننگ اور اسسٹنٹ رٹرننگ افسران کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ اصغر علی گھانگھرو، اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری عثمان تنویر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹہ ایس اے ایم طارق، بلدیاتی انتخابات کیلئے مقرر کئے گئے تمام رٹرننگ اور اسسٹنٹ رٹرننگ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع ٹھٹہ میں 19- نومبر 2015ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضلع ٹھٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام تر حفاظتی، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مطلوبہ انتظامات کو جلد مکمل کریں اور بلدیاتی انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئیکار لائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ ندیم الرحمان میمن جوکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر مقرر کئے گئے ہیں انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ ان کے دفتر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ اصغر علی گھانگھرو کو رٹرننگ آفیسر مقرر کرکے انہیں تحصیل ٹھٹہ کی یونین کونسل 1 سے یونین کونسل 8، ایگزیکیوٹو انجنیئر شعیب احمد سگریو کو رٹرننگ آفیسر مقرر کرکے انہیں تحصیل ٹھٹہ کی یونین کونسل 9 سے یونین کونسل 16، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو کرم الدین پنہیار کو رٹرننگ آفیسر مقرر کرکے انہیں تحصیل میرپور ساکرو کی یونین کونسل 1 سے یونین کونسل 7 اور ٹاؤن کمیٹی گھارو، ایریا مینیجر ایس ایس جی سی گلزار احمد میمن کو رٹرننگ آفیسر مقرر کرکے انہیں تحصیل میرپور ساکرو کی یونین کونسل 8 سے یونین کونسل 14 اور ٹاؤن کمیٹی میرپور ساکرو، اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری عثمان تنویر کو رٹرننگ آفیسر مقرر کرکے انہیں تحصیل گھوڑاباری کی یونین کونسل 1 سے یونین کونسل 7 اور مینیجر زرعی ترقیاتی بینک ٹھٹہ نیاز حسین لغاری کو رٹرننگ آفیسر مقرر کرکے انہیں تحصیل کیٹی بندر کی یونین کونسل 1 سے یونین کونسل 3 اور ٹاؤن کمیٹی گاڑھو اور ٹاؤن کمیٹی گھوڑاباری جبکہ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر محمد انور کلہوڑو کو رٹرننگ آفیسر مقرر کرکے انہیں میونسپل کمیٹی ٹھٹہ اور ٹاؤن کمیٹی مکلی کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :