ہواوے کی کامیابی میں سیلزسروس کے بعد معیارکا بنیادی کردار

جمعہ 11 ستمبر 2015 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) دنیا کی مشہور ٹیلی کام اورآئی ٹی سلوشنز فراہم کرنیوالی کمپنی ہواوے کی مالی سال 2015 کی پہلی ششماہی میں زبردست کامیابی صارفین کی ضروریات پر مرتکزتوجہ اور خدمات کی مرہون منت ہے۔ IPSOS کے مطابق ہواوے نے چین میں صارفین کی اطمینان کی سطح میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ عالمی سطح پر Huawei کے 650 شراکت دار اور 3000 سے زائد سروس پوائنٹس ہیں جبکہ صرف چین میں اس کے400 کسٹمر سروس سینٹرز اور 184 نامزد سروس سینٹرز کام کررہے ہیں ۔

دنیا بھر میں قائم پانچ بڑے کسٹمر سپورٹ سنٹر کسٹمر سروس ہاٹ لائن کے ساتھ91 ممالک کا احاطہ اور 47 زبانوں میں خدمات فراہم کرتے ہیں ۔ان سروس سنٹرز میں فراہم کی جانیوالی آن سائٹ سروسز میں مرمت کی خدمات، ہاٹ لائن سروس، انٹرنیٹ سروس اوروی چیٹ سروس شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ہواوے نے ہمیشہ کوالٹی کے ساتھ پریمیم اسمارٹ فون کی حکمت عملی پر توجہ مرکوزکی ہے اور تسلسل سے ایسے اسمارٹ فونز تخلیق کئے ہیں جن کو صارفین میں زبردست مقبولیت ملی ہے ۔

دنیا بھر Huawei کے کسٹمر سروس سینٹرز ہرروز اوسطا 20000 صارفین کوہینڈل کررہے ہیں جن کی مسائل حل کرنے کی شرح 90 فیصد اورصارفین اطمینان کی شرح 95فیصد ہے۔ کی گئی سروے کے مطابق Huawei کی ’’آن سائٹ کسٹمرسروس کی اطمینان کی سطح ‘‘ 77.39 فیصد ہے اوراس نے اس سلسلے میں اپنے حریفوں ایپل، سام سنگ، اور Lenovo کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔یادرہے کمپنی نے 2015 کی پہلی ششماہی میں سال بہ سال 69 فیصد کی غیر معمولی کاروباری نمو ریکارڈ کی جبکہ مجموعی آمدنی 9.09 ارب امریکی ڈالررہی۔اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ موبائل فونزکی فروخت کے ذریعے پیدا ہونے والی آمدنی میں سال بہ سال 87 فیصد اضافہ ہوا ہے اوراس سے کمپنی کو7.23 ارب ڈالرکا منافع حاصل ہوا۔

متعلقہ عنوان :