ہواوے کی تحقیق اور جدت طرازی کے ساتھ مستقبل میں سرمایہ کاری

ہفتہ 12 ستمبر 2015 17:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) ہواوے کی رواں سال کے دوران سیلز اورکسٹمرز کے ردعمل سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی تحقیق اور ترقی کی حکمت عملی دو اہم خصوصیات پرمبنی ہے جو بنیادی طور پر اپنے صارفین کی ضروریات کی تکمیل کیلئے آئیڈیاز /سٹریٹجیزکی تشکیل اور شراکت داروں اور اتھارٹیز کے ساتھ باہم ملکرایسے ڈیوائسزتیارکرنے کی کوشش کرنا ہے جو ریلیزکے فورا بعد صارفین کی آنکھ کا تارا بن جائیں۔

ہواوے کی عالمی افرادی قوت کا تقریبا 45 فیصد تحقیق اور اختراعات کے شعبے میں انتھک کام کر رہا ہے جوہواوے کی جدید ترین مصنوعات بنانے کی مطلق صلاحیت کی تصدیق ہے۔ ہواوے 17 آر اینڈ ڈی سائٹس کی نمایاں تعداد اور 19 مشترکہ انوویشن سینٹرز کا انتظام چلارہا ہے اور یہ ٹیلی کام اور آئی سی ٹی شراکت داروں کے تعاون سے کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فی دن اوسطا 18نئے ایپلی کیشنز کے ساتھ، ہواوے کا وسیع ترین آر اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اس کو پیٹنٹ جاری کرنے میں ایک عالمی رہنما کا درجہ عطا کرتا ہے۔

ہواوے پاکستان کے سی ای او اراگون مینگ کا کہنا ہے کہ ہواوے اپنے گاہکوں کے دل اور اعتماد کو جیتنے کے لئے انھیں انقلابی خصوصیات اور ٹیکنالوجی سے لیس مصنوعات کی فراہمی پرسختی سے کاربندہے۔انہوں نے کہا کہ2015 میں ہواوے کی طرف سے متعارف کردہ اسمارٹ فونز متعدد اہم ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتے ہوئے تیار کئے گئے ہیں جوہواوے کی کامیابی میں آر اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کی بنیادی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :