ہواوے نے ’ فورس ٹچ‘ فیچر متعارف کراکرایپل کوسب سے پہلے یہ اعزازحاصل کرنے سے محروم کردیا
منگل 6 اکتوبر 2015 18:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) عالمگیرسطح پرمعروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے برلن میں منعقدہIFA نمائش کے دوران اپنے تازہ ترین سمارٹ فون Mate S کو ’’فورس ٹچ‘‘ فیچر کے ساتھ متعارف کراکر اپیل کوسب سے پہلے یہ اعزاز حاصل کرنے سے محروم کردیا۔یہ امریکی کمپنی ایپل کے دباؤپر مبنی ٹچ سکرین ٹیکنالوجی کا بھی نام ہے جو’’ایپل واچ‘‘ کی ایک خصوصیت ہے اور توقع کی جارہی تھی کہ ایپل اس نئے فیچرکواپنے حالیہ لانچ کردہ iPhone 6S سمارٹ فون کے پریمیم فیچررکے طور پر فراہم کرے گا لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔
ہواوے Mate S کے سیاہ رنگ کے لگژری ایڈیشن میں خصوصی طور پر دستیاب ’’فورس ٹچ‘‘ فیچر صارف کوگیلری میں سکرول کرنے اور سکرین پر تھوڑا سا زیادہ دباؤڈال کر تصویریں دیکھنے کی سہولت فراہم گا ۔(جاری ہے)
Zoom Inکی حد تک تصویر پرکتنا دباؤ ڈالا جائے، وہ صارف پر منحصر ہے ،کیا یہ دلچسپ فیچر نہیں ہے! اگرچہ کہ یہ کسی حد تک بعض اوقات مبہم ہو سکتا ہے کہ آیا صارف کو تصویرکتنی بڑی کرنے کی ضرورت ہے ۔
Mate S کے سب سے اوپری اور نچلے کونے دلچسپ ’فورس ٹچ‘ خصوصیت رکھتے ہیں اوراب اس کی اضافی خصوصیات کو ہواوے Magic کارنرز اورMagic bottom کہہ کرپکارتا ہے ۔کیپیسٹیوسافٹ کیز (بیک، ہوم، مینو) میٹ ایس میں زیادہ لچک دار بنائے گئے ہیں ۔صارف اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی وقت ان کیزکو چھپا سکتا ہے اوربڑی آسانی سے متعلقہ جگہ پر فورس ٹچ کا اطلاق کرکے انہیں واپس لاسکتا ہے۔ یہ منفرد خصوصیت سکرین پر اضافی والیوم دینے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔اسی طرح ’فورس ٹچ‘ فیچرکومطلوبہ ایپلی کیشنز جیسے کیمرہ یا ویب براؤزرکوکھولنے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔فورس ٹچ کی ایک اوراہم خصوصیت "Scale app" ہے جہاں صارف میٹ ایس کی سکرین پر 100 سے 400 گرام تک بھاری اشیاء رکھ کران کا وزن معلوم کرسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
-
ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان
-
آئی ایم ایف کی آئندہ سال پاکستان میں افراط زرکی شرح میں نمایاں کمی اورمجموعی قومی پیداوارمیں اضافہ کی پیشنگوئی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.