معروف کمپنی ہواوے نے ’ فورس ٹچ‘ فیچر متعارف کراکرایپل کوسب سے پہلے یہ اعزازحاصل کرنے سے محروم کردیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 16:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) عالمگیرسطح پرمعروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے برلن میں منعقدہIFA نمائش کے دوران اپنے تازہ ترین سمارٹ فون میٹ ایس کو ”فورس ٹچ“ فیچر کیساتھ متعارف کراکر اپیل کوسب سے پہلے یہ اعزاز حاصل کرنے سے محروم کردیا۔یہ امریکی کمپنی ایپل کے دباؤپر مبنی ٹچ سکرین ٹیکنالوجی کا بھی نام ہے جو”ایپل واچ“ کی ایک خصوصیت ہے اور توقع کی جارہی تھی کہ ایپل اس نئے فیچرکواپنے حالیہ لانچ کردہ آئی فون سکس ایس سمارٹ فون کے پریمیم فیچررکے طور پر فراہم کرے گا لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔

ہواوے میٹ ایس کے سیاہ رنگ کے لگژری ایڈیشن میں خصوصی طور پر دستیاب ”فورس ٹچ“ فیچر صارف کوگیلری میں سکرول کرنے اور سکرین پر تھوڑا سا زیادہ دباوٴڈال کر تصویریں دیکھنے کی سہولت فراہم گا ۔

(جاری ہے)

زوم ان کی حد تک تصویر پرکتنا دباؤ ڈالا جائے وہ صارف پر منحصر ہے ،کیا یہ دلچسپ فیچر نہیں ہے! اگرچہ کہ یہ کسی حد تک بعض اوقات مبہم ہو سکتا ہے کہ آیا صارف کو تصویرکتنی بڑی کرنے کی ضرورت ہے ۔

میٹ ایس کے سب سے اوپری اور نچلے کونے دلچسپ ’فورس ٹچ‘ خصوصیت رکھتے ہیں اوراب اس کی اضافی خصوصیات کو ہواوے میجک کارنرز اورمیجک بوٹم کہہ کرپکارتا ہے ۔کیپیسٹیوسافٹ کیز (بیک، ہوم، مینو) میٹ ایس میں زیادہ لچک دار بنائے گئے ہیں ۔صارف اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی وقت ان کیزکو چھپا سکتا ہے اوربڑی آسانی سے متعلقہ جگہ پر فورس ٹچ کا اطلاق کرکے انہیں واپس لاسکتا ہے۔

یہ منفرد خصوصیت سکرین پر اضافی والیوم دینے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔اسی طرح ’فورس ٹچ‘ فیچرکومطلوبہ ایپلی کیشنز جیسے کیمرہ یا ویب براوٴزرکوکھولنے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔فورس ٹچ کی ایک اوراہم خصوصیت سکیل ایپ ہے جہاں صارف میٹ ایس کی سکرین پر 100 سے 400 گرام تک بھاری اشیاء رکھ کران کا وزن معلوم کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :