بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نوجوت سنگھ سدھو کی عیادت کیلئے ہسپتال جا پہنچے

منگل 13 اکتوبر 2015 16:08

بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نوجوت سنگھ سدھو کی عیادت کیلئے ہسپتال جا ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13اکتوبر۔2015ء ) بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ بھی نوجوت سنگھ سدھو کی عیادت کیلئے اپالو ہسپتال جا پہنچے جہاں دونوں نے اس موقع کی یادگار تصویر بنا کراپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر بھی اپ لوڈ کر دی ۔

(جاری ہے)

بھجی نے ’’شیری‘‘کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی تو سابق بلے باز نے ہربھجن کیلئے اسے ایک خوش قسمت دن قرار دیا کیونکہ انہیں انجری کے شکار روی چندرن ایشون کی جگہ ٹیم میں شمولیت کی حیران کن خبر مل گئی ۔ تیزی سے صحتیابی کی جانب بڑھنے والے سدھو نے امید ظاہر کی کہ ہربھجن سنگھ 500 وکٹوں کے سنگ میل کی جانب اپنا سفر جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :