اسوة شبیری امت کے وسیع تر مفاد کے لیے سربکف ہونے کا درس دیتاہے، ماہ محرم اور یوم عاشور باعث حرمت ہے اور اس کی حرمت قبل از اسلام سے ہے تاہم اسلام کی آمد کے بعد اس مہینے کو مزید حرمت ملی ، اس کی عظمت میں مزید اضافہ ہوا ،یوم عاشور مسلمانان عالم کو ظلم و جبر کے خلاف کھڑے ہونے اور حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمد یوسف کا پیغام
جمعہ 23 اکتوبر 2015 14:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمد یوسف نے یوم عاشور کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہاہے کہ ماہ محرم اور یوم عاشور باعث حرمت ہے اور اس کی حرمت قبل از اسلام سے ہے تاہم اسلام کی آمد کے بعد اس مہینے کو مزید حرمت ملی جبکہ اس کی عظمت میں مزید اضافہ ہوا ۔
یوم عاشور مسلمانان عالم کو ظلم و جبر کے خلاف کھڑے ہونے اور حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ۔گزشتہ روز یہاں سے جاری ہونے والے پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتاہے اور یہ تجدید عہد کا دن ہے،نواسہ رسولﷺ کی قربانی اور واقعہ کربلا ہمیں حق کی سربلندی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے اور اسی جذبے اور طرز عمل کو تاریخ نے اسوة شبیری کے نام سے موسوم کیاہے ،اسوة شبیری ہمیں اپنی ذات سے بالاترہوکر امت کے وسیع تر مفاد کے لیے سربکف ہوجانے کا درس دیتاہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.