ہواوے نے سٹائل اور ٹیکنالوجی کا امتزاج اے وائی 6متعارف کرادیا

بدھ 4 نومبر 2015 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 نومبر۔2015ء) ہوواے نے اپنا نیا موبائل فوناے وائی 6پاکستان میں متعارف کرادیاجوخوبصورتی اور سٹائل کا بہترین امتزاج ہے،ہواوے جدید خصوصیات اور مہارت پرمبنی آلات بنانے والی صف اول کی کمپنی ہے،Y6 Aموبائل فون تیزی سے ترقی کرنے والی اس کمپنی کی مہارت کی اعلیٰ ترین مثال ہے،ہووایاے وائی 6جدید سمارٹ فیچرز اورایپس کے ساتھ خوبصورت جسامت رکھنے والا موبائل فون ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی میں صف اول کی اس کمپنی کے ریسرچ و ڈویلپمنٹ سٹاف نے اس موبائل فون کو انتہائی لگن کے ساتھ تیار کیا اور اس میں سٹائل اور جدید ٹیکنالوجی کے نئے معیار مقررکئے۔

ہواوےY6 Aنہایت نفیس اورہموار جسامت رکھنے والا موبائل فون ہے جس میں انتہائی باریک بینی سے ترجیحات کو ملحوظ خاطررکھا گیا ہے، اس کی سائیڈ بارز،فرنٹ اور بیک ہوواے کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

اس شاندار ڈیوائس میں اینڈرائڈ5.1OSاورEMUI3.1مینجمنٹ سسٹم موجود ہے۔ اس موبائل فون میں موجودکوارڈکورپروسیسر،2GBRAMاور8GBROM(جوکہ 32GBتک بڑھائی جاسکتی ہے اور مائیکروایس ڈی کارڈ)اورفورجی سپرفاسٹ انٹرنیٹ کنکٹویٹی اس موبائل فون کو تادیر انٹرنیٹ کے استعمال اور فلم بینی کیلئے بہترین ڈیوائس بناتی ہے۔

ہواوے کے ہیڈآف مارکیٹنگ فراز خان کا کہنا ہے کہ ہماری نئی پراڈکٹY6معیار کے متلاشی افرادکو نفاست کے ساتھ تیارکردہ سمارٹ فون فراہم کرتی ہے،یہ سمارٹ فون تمام جدید خصوصیات کا حامل ہے جوہمارے معززصارفین کیلئے انتہائی موزوں ہے۔ہواوے نے اس سمارٹ فون کو2میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور8میگا پکسل بیک کیمرہ سے مزین کیا ہے جو ایک بڑا ایپرچر رکھتا ہے،اس سمارٹ فون کی یہ خصوصیت انتہائی منفر د اور شاندار ہے جو سمارٹ فیس انہانسمنٹ،سمارٹ پرویواورتصویرکا Panoramic Viewفراہم کرتی ہے،اس سمارٹ فون کی یہ خصوصیات اس بات کا یقین دلاتی ہیں کہ ہواوےY6 Aکے ذریعے تصویر بنانے کا عمل انتہائی خوشگواراور تصویر یں زندگی سے بھرپورہونگی۔

اس موبائل فون کے انٹرفیس کو انتہائی آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے جسے مختلف موضوعاتThemes) (کے اعتبار سے تبدیل بھی کیا جاسکتاہے،اس فون کی بیٹر ی انتہائی طاقتور ہے جواس موبائل فون کا طویل دورانیہ کیلئے استعمال یقینی بناتی ہے اور صارف کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ اپنے پیاروں سے تعلق توڑے بغیراپنی زندگی کی مصروفیات جاری رکھے۔

متعلقہ عنوان :