زرعی پیکج سے بروقت کاشتکاروں کو رقم نہ ملنے پر بیوروکریسی کے ہاتھوں کاشتکار پریشان
بیوروکریسی اور پٹواری کلچر نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے ہزاروں متاثرہ کاشتکاروں کو رقم کی ادائیگی کے لئے ذلیل و خوار کرنا شروع کر دیا
اتوار 8 نومبر 2015 14:49
ٰفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) وزیراعظم کے ا علان کردہ زرعی پیکج سے بروقت کاشتکاروں کو رقم نہ ملنے پر بیوروکریسی کے ہاتھوں کاشتکار پریشان‘ بیوروکریسی اور پٹواری کلچر نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے ہزاروں متاثرہ کاشتکاروں کو رقم کی ادائیگی کے لئے چھوٹے کاشتکاروں کو ذلیل و خوار کرنا شروع کر دیا۔ آن لائن کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ملک بھر میں ایسے کاشتکاروں کے لئے زرعی پیکج کا اعلان کیا تھا جن کی فصلیں خاص کر کپاس‘ چاول وغیرہ کی فصلیں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے نرخ کم ہونے کی وجہ سے چھوٹے کاشتکاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
چنانچہ وزیراعظم نے ملک بھر کے کاشتکاروں کے لئے کسان پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کاشتکاروں کو فوری ادائیگی کا حکم دیا مگر اب جب متعلقہ کاشتکار جنہیں فی ایکڑ پانچ ہزار روپے ادائیگی کرنی ہے متعلقہ کاشتکار جب رقم لینے کے لئے متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ جن میں اسسٹنٹ کمشنر ‘ تحصیلدار اور پٹواری کے پاس اپنے تمام اراضی کے کاغذات کی تصدیق کروا کر رقم لینے کے لئے پیش ہوتے ہیں تو انہیں مختلف حیلے بہانے سے ٹرخایا جا رہا ہے جبکہ سینکڑوں ایسے کاشتکاروں کو جن کے انگوٹھے کے نشان بائیو میٹرک سسٹم کے تحت دوبارہ نہیں ملتے انہیں نادرا کے پاس نیا شناختی کارڈ بنوانے کے لئے کہا جاتا ہے جبکہ بعض پٹواری اور محکمہ مال کا عملہ اس زرعی پیکج کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکاروں سے رشوت بھی وصول کر رہا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.