یاسر شاہ ٹیلنٹڈ باوٴلر ہیں،رکی پونٹنگ

اتوار نومبر 14:51

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 نومبر۔2015ء)شہرہ آفاق آسٹریلوی کرکٹررکی پونٹنگ بھی یاسر شاہ سے متاثر ہونے والے لیجنڈز میں شامل ہو گئے۔ سابق کینگرو کپتان نے پاکستانی لیگ اسپنر کو بہترین ٹیلنٹ قرار دے دیا۔ تفصیلات کیمطابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کو آئیڈیل سمجھنے والے یاسر شاہ اپنے پسندیدہ کرکٹر کے نقش قدم پر ایسے چلے کہ دنیا کے بڑے بڑے کرکٹرز کی نگاہوں کا مرکز بننے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابیاں سمیٹنے پر رکی پونٹنگ بھی یاسر شاہ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ ٹیلنٹڈ باوٴلر ہیں ، اس نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے حالیہ میچوں میں متاثر کن کارکردگی پیش کی۔واضح رہے کہ شین وارن کے ساتھ کام کرتے ہوئے یاسر شاہ کی بولنگ میں مزید نکھار آیا ہیاور امید ہے پاکستانی لیگ اسپنر آنے والے دنوں میں بلے بازوں کو پہلے سے زیادہ پریشان کرے گا