رواں مالی سال دوسری سہ ماہی کے لیے ٹیکس ریونیو کا ہدف ساڑھے سات سو ارب روپے مقرر کردیا گیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام چیف کمشنرز کو ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کردی

اتوار 8 نومبر 2015 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء)رواں مالی سال دوسری سہ ماہی کے لیے ٹیکس ریونیو کا ہدف ساڑھے سات سو ارب روپے مقرر کردیا گیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام چیف کمشنرز کو ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے چئیرمین طارق باجوہ کے مطابق رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں محصولات کی وصولی ہدف سے چالیس ارب روپے کم رہی، رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے ریونیو کا ہدف سات سو پچاس ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے چئیرمین نے تمام چیف کمشنرز کو ہدایت کہ ہے کہ تمام ممکنہ اقدامات کے تحت ٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے۔