ٹی ڈی اے پی نے دبئی میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

تجارتی نمائش ایک تا 3 مارچ 2016ء متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہو گی

اتوار نومبر 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 نومبر۔2015ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے دبئی میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے جاری بیان کے مطابق تجارتی نمائش ایک تا 3 مارچ 2016ء متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہو گی جس میں پاکستانی تاجروں کو آفس سپلائر، سکول سپلائر، رائٹنگ اور ڈرائنگ کے آلات، گفٹ آئٹمز، دفتر اور گھریلو استعمال کی اشیاء، پیپر ورلڈ سکرپٹم سمیت دیگر مصنوعات نمائش کیلئے پیش کرنے کا موقع مل سکے۔ تجارتی نمائش پیپر ورلڈ میں شرکت کے خواہشمند افراد 16 نومبر 2015ء تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔