ایف آئی اے کا خوف سی ڈی اے افسران نے 485کھوکھے خود مسمار کرانا شروع کردئیے

اتوار 8 نومبر 2015 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) ایف آئی اے سے گرفتاریوں کا خوف سی ڈی اے افسران نے 485کھوکھے خود مسمار کرانا شروع کردئیے ،سی ڈی اے ملازمین کی ایماء اور خاص تعلق پر قائم سیکٹر جی سیون تھری قادریہ مارکیٹ اور سیکٹر جی سیون ون بینظیر بھٹو تندور کے نام پر قائم کھوکھا نہ گرایاجاسکا ۔ آن لائن کو ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں قائم چارسو پچاسی کھوکھوں کو گرانے کا حکم چوہدری نثار علی خان نے دیا اور نہ ہی چےئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔

سی ڈی اے افسران نے غیر قانی الاٹمنٹ کا معاملہ منظر عام پر آنے سے قبل ہی خود کو بچانے کے لیے دو روز میں 100غیر قانونی کھوکھے گرادئیے جن میں متعدد لائسنس یافتہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس دوران سی ڈی اے ملازمین اور سیاسی جماعتوں کے جیالوں سے خاص تعلق پر قائم اسلا م آباد کے پوش سیکٹر جی سیون ون سی ڈی اے انکوائری سے ملحقہ بینظیر بھٹو کے نام پر لیا جانے والا تندور جو کہ کنال کی سرکاری اراضی پر قابض ہے ختم نہ کیا جاسکا ہے اور موجود ہ تندور اس وقت عالیشان کھوکھے اور بیٹھک میں تبدیل ہو چکاہے ۔

دوسری جانب سیکٹر جی سیون تھری قادریہ مارکیٹ میں اوپن سپیس کے نام پر قائم دودھ ،دہی کی دوکان مارکیٹ کے سامنے سرکاری اراضی پر جوں کی توں موجود ہے جیسے سی ڈی اے ملازمین سے تعلق کی بنیادپر ختم نہیں کیا گیا ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتوں کے پوسٹر بلدیاتی انتخابات کے نام پر لگاکر کھوکھوں کو بچایا جارہاہے اگر سی ڈی اے نے آپریشن کرنا ہے تو سب کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے ۔۔

متعلقہ عنوان :