بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے‘ چیئرمین سینٹ رضا ربانی

ملک میں احتساب اور عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس ملنا چاہیئے‘چیف جسٹس کا سینٹ سے خطاب خوش آئند بات ہے‘ میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 نومبر 2015 15:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) چےئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ کا بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ملک میں احتساب ہو نا چاہیئے اور عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس ملنا چاہیئے۔چیف جسٹس کا سینٹ سے خطاب خوش آئند بات ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے اچھے نتائج سامنے ا ٓ رہے ہیں کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر جمہوریت کو مظبوط بنانا ہے تو تمام اداروں کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ہو گا اور مل کر کام کرنا ہو گا۔ملک میں سب کا احتساب ہونا چاہییے اور عوام کا لوٹا ہوا پیسہ انھیں واپس ملنا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاکستانی حدودمیں بھارتی کولہ باری پر عالمی برادری کی خاموشی بہت افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ سینٹ سے خطاب کرنا بہت خوش آئند بات ہے۔

متعلقہ عنوان :