فیصل آباد ،گھریلو حالات سے دل برداشتہ نو جوان کا اقدام خود کشی،مختلف علاقوں سے 3نعشیں برآمد

اتوار 8 نومبر 2015 15:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) گھریلو حالات سے دل برداشتہ نو جوان کا اقدام خود کشی ، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے 3نعشیں برآمد ، آن لائن کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر214ر ب کے رہائشی غلام مصطفی کے بیٹے 19سالہ عمیر مصطفی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر چھت کے گارڈر سے چادر باندھ کر گلے میں پھندہ ڈال لیا اور چھت سے لٹک گیا چادر پھٹ جانے کے باعث وہ زمین پر آگرا اور اسکی جان بچ گئی اسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ پہاڑی والی گراؤنڈ سے صبح سویرے 35سالہ محمدافضل محمد رفیق کی نعش ملی ہے جسے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد قبضہ میں لے لیا جبکہ ورثاء بغیر کسی کارروائی کے نعش اپنے ہمراہ لے گئے ،دوسری نعش چالیس سالہ عبدالغفور کی لال ملز چوک سے برآمد ہوئی‘تیسری نعش40سالہ ساجد کی سہگل فارم سمندری روڈ کے نزدیک سے برآمد ہوئی جسے پولیس نے ضروری کارروائی کیلئے شعبہ پوسٹ مارٹم میں جمع کروادیا جبکہ تینوں افراد کی نعشیں نشہ کے عادی افراد کی بتائی جاتی ہیں جو نشہ نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گئے

متعلقہ عنوان :