مصطفی کانجو سمیت 5 ملزمان کی بریت اور زین قتل کے حوالے سے لئے گئے از خود نوٹس کل سماعت کے لئے مقرر

اتوار نومبر 15:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 نومبر۔2015ء) چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے مصطفیٰ کانجو سمیت 5 ملزمان کی بریت اور زین قتل کے حوالے سے لئے گئے از خود نوٹس کو (منگل) سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے جسٹس امیر ہانی مسلم کیس ربراہی میں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل 3 رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کرے گا۔ فریقین کو نوٹس بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :