جنوری کوریا نے پاکستان سے خام مال درآمد کرنے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطوں کاسلسلہ شروع کر دیا

اتوار 8 نومبر 2015 15:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) جنوری کوریا نے پاکستان سے خام مال درآمد کرنے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ وفو دکی سطح پر باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا پاکستان سے تانبا‘ دھات‘ معدنی اشیاء ‘ پھل فروٹ‘ کاٹن دھاگہ اور کپڑا درآمد کرے گا۔

(جاری ہے)

کورین درآمدی ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو تیونک تھامس نے دونوں ممالک میں باہمی تجارت کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا بنایا جائے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم صرف 1 . 2 ارب ڈالر ہے جس میں پاکستان کی برآمدات 400 ملین ڈالر اور درآمد 800 ملین ڈالر ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی کل درآمدادت 500 بلین ڈالر سے زیادہ ہے جس میں زیادہ تر حصہ خام مال 60 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :