سانحہ سندرفیکٹری میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 53ہوگئی

آپر یشن ٹیموں نے ہولناک سانحہ کو پانچ روز گزر نے کے بعد مزید انسانی جانوں کے بچنے کی امید کیلئے آپر یشن عارضی طور پر روک دیا

اتوار 8 نومبر 2015 15:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) سانحہ سندرفیکٹری میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 53ہوگئی‘ آپر یشن ٹیموں نے ہولناک سانحہ کو پانچ روز گزر نے کے بعد مزید انسانی جانوں کے بچنے کی امید کیلئے آپر یشن عارضی طور پر روک دیا جبکہ فیکٹری حادثہ میں8کروڑ کی مشینری بھی تباہ ہو چکی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل پانچ روز سیریسکیو ٹیمیں ملبے تلے سے زندگیاں ڈھونڈنے میں لگی ہوئیں ‘ہفتے کی شب وہاڑی کے 17سالہ نوجوان علی رضا تو اتوار کی صبح موضع ڈھینگری کوٹ رادھا کشن کے سترہ سالہ شرافت اور ایک نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں‘صبح ہوئی تو نئی امدادی ٹیمیں آ گئیں اور پہلے سے زیادہ زوروشور سے کام شروع ہو گیا ، گنڈا سنگھ قصور کے نوید سمیت کئی نوجوانوں کے والدین اور بہن بھائی منوں ملبے تلے دبے اپنے جگر گوشوں کے زندہ سلامت باہر آنے کی جلتی بجھتی امیدوں کیساتھ منتظر کھڑے ہیں ‘کئی دن گزرنے کے باعث مایوسی کے سائے بھی لہرانے لگتے ہیں مگرامدادی ٹیمیں آخری وجود تک پہنچنے کے ارادوں کے ساتھ لگی ہوئیں۔

(جاری ہے)

اس آس امید کے ساتھ کہ کوئی معجزہ ہو جائے اور ہزاروں ٹن ملبے تلے دبے انسانوں کو بچا لیا جائے جس کیلئے اتوار کے روز بھی کچھ دیر کیلئے انتظامیہ نے آپر یشن روک دیا مختلف آلات کے ذریعے ملبے تلے دبے زندہ افراد کی تلاش کی گئی ۔