برسبین ٹیسٹ ، ٹیسٹ کے آخری روز میزبان آسٹریلیا کو جیت کیلئے 7وکٹیں ، نیوزی لینڈ کو 362رنز درکار
اتوار 8 نومبر 2015 16:06
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا‘ ٹیسٹ کے آخری روز میزبان آسٹریلیا کو جیت کے لئے 7وکٹیں اور نیوزی لینڈ کو 362رنز درکار ہیں‘ آسٹریلیا کے504رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 142رنز سکور کرلئے ‘ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیم سن 59‘ لیتھم 29 اور مارٹن گبٹل23رنز بنا کر آؤٹ ہوئے‘ بریڈن میکلولم 4اور ٹیلر 20رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں‘ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے دو اور مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق برسبین کرکٹ گراؤنڈ پر جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر 264رنز پر ڈکلیئر کردی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 504 رنز کا ٹارگٹ دیا نیوزی لینڈ کی ٹیم 504رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 142رنز بنا لئے تھے ۔(جاری ہے)
میچ کے آخری روز آسٹریلیا کو جیت کے لئے 7وکٹیں اور نیوزی لینڈ کو 362رنز درکار ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیم سن 59‘ لیتھم 29 اور مارٹن گبٹل23رنز بنا کر آؤٹ ہوئے‘ بریڈن میکلولم 4اور ٹیلر 20رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں‘ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے دو اور مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.