لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25انڈیکس0.71پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5561.82 پربندہو

منگل 17 نومبر 2015 19:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس0.71پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5561.82 پربندہو ا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر76کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔19کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 6کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 51 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل9لاکھ23ہزار800حصص کا کاروبارہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3 لاکھ75ہزار500حصص ۔پیس پاکستان لمیٹڈ2 لاکھ35 ہزار حصص۔جبکہ جاپان پاور جنریشن لمیٹڈکے95ہزارحصص فروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضافہ ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت18.80 روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی فرسٹ کیپیٹل ایکوئٹیز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.68روپے کم ہو گئی۔